November 2, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پی ایم آئی یو پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں سرکاری سکولوں کے ٹیچرز کی 15 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ۔ اس تربیتی ورکشاپ میں تحصیل بھر کے سرکاری بوائز اور گرلز سکولوں کے ٹیچرز نے بھرپور شرکت

IMG-20240813-WA0149

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پی ایم آئی یو پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں سرکاری سکولوں کے ٹیچرز کی 15 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ۔ اس تربیتی ورکشاپ میں تحصیل بھر کے سرکاری بوائز اور گرلز سکولوں کے ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی ۔ دوران ورکشاپ اساتذہ کو ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ۔ ماسٹر ٹرینرز ملک مولا بخش اعوان ، رانا محمد فرمان، مسعود اسلم اور محمد وقاص نے بھرپور طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریننگ مکمل کروائی ۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکاء سے مختلف قسم کی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں تاکہ ان کو دی جانے والی تربیت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اآفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ان تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کروا رہی ہے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کے مطابق گورنمنٹ سکول ہسٹری میں پہلی مرتبہ ٹیچرز کو یہ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کی ٹریننگ دی گئی ہے جس سے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو جلا ملے گی اور وہ بچوں کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت میں بھرپور کردار ادا کر سکیں گے ۔

You may have missed