November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ کے ہیلتھ کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں

IMG-20250919-WA0281(1)

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ کے ہیلتھ کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مصروف عمل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی دیپالپور اور رینالہ خورد کے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں دیپال پور کے گاؤں 40 ڈی، 60 ڈی، 75 ڈی، 76 ڈی اور رینالہ خورد میں یو سی نمبر 1، 30 آر، یو سی نمبر 4، 30 آر اور 66 ون ڈی کے علاقوں میں کلینک ان وہیلز کی موبائل ٹیموں نے مختلف پوائنٹس پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فواد افتخار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سیلاب متاثرین کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور عوام الناس کو تشخیص کے ساتھ ساتھ طبی مشورے اور مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے اثرات کے مکمل خاتمے تک عوام کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔