November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان،نوٹس کی اپیل

Screenshot_2025-09-17_114733

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان،نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ جس نے گھریلو بجٹ پر بوجھ بڑھا دیا ہے مقامی منڈی روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں فراہم کرتی ہیں لیکن عوام کا کہنا ہے کہ عام بازار میں قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں
مقامی لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ سبزی منڈی روڈ کی حالت خراب ہے،سبزی کی قیمتوں کے بڑھنے کی کئی وجوہات اور بھی ہیں جن میں بارشوں سے نقصانات، ذخیرہ اندوزی، اور مانگ و رسد کا عدم توازن شامل ہےآلو، ٹماٹر اور پیاز،انگور،سیب وغیرہ کی قیمتیں حالیہ ہفتوں میں تیزی سے اوپر گئیں ہیں
جبکہ لہسن اور ادرک جیسی مصالحہ جات خاص طور پر مہنگی ہو رہی ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں اور آمدنی وہی ہیں مگر کچن کے اخراجات پورے خاندان پر اثر انداز ہو رہے ہیں
شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل کرایا جائے اور منڈی کمیٹی یا ٹرانسپورٹرز کی مانیٹرنگ بہتر ہو تو کافی حد تک فائدہ ہو گا