بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے اہم ہدایات
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے اہم ہدایات
1۔ اس دفعہ ادائیگی کیمپ سائٹ پر ہوگی
2۔ یہ کیمپ سائٹ ماڈل پر یہ آخری ادائیگی ہوگی۔
3۔ ادھر جب خواتین پیسے وصول کرنے آئیں گی تو پہلے انکی سکریننگ ہوگی جن کی رقم آئی ہوئی ہوگی انکو موبائل سم کونٹر پر بھیجا جاۓ گا جہاں موبائل کمپنی کا نمائندہ بیٹھا ہوگا وہ ہر خاتون کا بائیو میٹرک کرے گا اور حکومت پاکستان کی جانب سے ایک مفت سم اس عورت کے نام پر جو پہلے ہی رجسٹر ہوچکی ہے اسکو ایکٹو کرکے دے گا اور اکاوئنٹ کھولے گا جس پر ہمیشہ رقم آۓ گی
4۔ اس قسط کے بعد ہر خاتون نے حکومت کی جانب سے دی گئی یہ سم ایکٹیو رکھنی ہوگی اور گم نہیں کرنی ہوگی وگرنہ رقم کا حصول مشکل ہوجاۓ گا۔
5۔ اگر کسی عورت کے نام پر پہلے ہی 5 سمیں ہیں تو وہ ایک سم بند کروالے وگرنہ اسکے نام حکومت کی جانب سے دی گئی نئی سم نہیں کھولی جاسکے گی۔
کمپلائنس مانیٹرنگ ٹیم
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام