November 17, 2026

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ ء سرگودھا کے حوالہ سے چوہدری حامد حمید سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس

IMG-20250831-WA0033

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ ء سرگودھا کے حوالہ سے چوہدری حامد حمید سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس کا انعقاد، وزیراعلیٰ کے دورہ کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ، تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف 19 ستمبربروز جمعہ سرگودھا کا دورہ کریں گی اور سیلاب ذدگان کی امداد و بحالی کے حوالہ سے جاری ریلیف آپریشن کے جائزہ کے علاوہ گرین بس سروس کا افتتاح بھی کریں گی۔ اس حوالہ سے انتظامیہ بھی بھرپور انداز میں متحرک ہے اور دوسری جانب حامد حمید سیکرٹریٹ میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودھا چوہدری شاہنواز رانجھا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہ ہوا۔ جس میں ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید سمیت دیگر پارٹی راہنما موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ ء سرگودھا کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئیں۔