اوورسیز پاکستانی کی اپیل قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظ کا بل پاس ہونے کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ پاکستان میں زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ ہو سکا
اوورسیز پاکستانی کی اپیل
قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظ کا بل پاس ہونے کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ
پاکستان میں زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ ہو سکا
490 ج ب تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کے گاؤں میں امریکن شہری تبسم سیال کا رقبہ ہے
جس پر قبضہ مافیا نے پولیس کی سہولت کاری کے ساتھ قبضہ کیا ہوا ہے امریکن شہری تبسم سیال نے متعدد بار تھانہ وریام پولیس اسٹیشن میں درخواست گزاری کی متعدد بار 15 کال کی عرصہ 5 ماہ ہو گئے
تھانہ وریام پولیس 15 کال سن کر بھی موقع پر ایک بار بھی نہ پہنچی
ابھی تک نہ ہی 15 کال پہ کوئی رسپانس ملا اور نہ ہی اب تک کوئی شنوائی ہوئی
اوورسیز پاکستانی تبسم سیال نے
وزیر اعلی پنجاب
محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیا سے میرا قبضہ واگزار کروا کر ان کے خلاف اور تھانہ وریام پولیس افسران جو ملزمان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ان کے خلاف پاکستانی قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
ہم اوورسیز پاکستانی پاکستان کا اثاثہ ہیں
ہمارے ساتھ پاکستان میں زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔