شک انسان کی زندگی تباہ کر دیتا ہے
شک انسان کی زندگی تباہ کر دیتا ہے یہ ایک سچا واقعہ ہے ۔۔۔ ایک خاتون کو اپنے شوہر پر شک ہوا کہ ان کا کسی اور خاتون سے بھی چکر ہے انہوں نے ایک ریکارڈنگ ڈیوائس شوہر کی گاڑی میں رکھ دی ۔۔ اگلے دن جب اس نے ڈیوائس آن کی تو بس اتنے الفاظ تھے ۔۔ جانو تیار رہو ۔۔ میں آ رہا ہوں ۔۔ اس نے یہ الفاظ سنے تو غصے ہوگئی شوہر رات کو گھر آیا تو ۔۔ ایک دم لڑ پڑی ۔۔ تم نے دھوکا دیا مجھے ۔۔ تم کسی اور عورت سے ملتے ہو ۔۔ تم نے میرے دل سے کھیلا ۔۔ میں گھر چھوڑ کر جا رہی ہوں ۔۔ یہ کہہ کر چلی گئی ۔۔ شوہر کو کچھ سمجھ ہی نہیں آیا کہ ہوا کیا ہے ۔۔ شوہر نے جب رابطی کیا تو بیوی غصے میں ہی رہتی ۔۔ بات طلاق تک پہنچ گئی ۔۔ بیوی نے جب سنا کہ طلاق کی نوبت آ رہی ہے تو پریشان ہوئی ۔۔ شوہر اور بیوی آمنے سامنے بیٹھے تو بیوی نے سارا واقعہ سنایا ۔۔ شوہر نے سر پیٹ لیا اور پھر یہ بتایا کہ وہ تو اس کا بچپن کا دوست ہے اور وہ اسے ایسا ہی کہتا ہے ۔۔۔ بیوی بہت شرمندہ ہوئی اور شوہر کے پیر پکڑ کر معافی مانگتی رہی ۔۔۔ شوہر نے اسے معاف کردیا آج دونوں اکٹھے ہیں ۔۔ اس لئے ہمیشہ شک سے گریز کریں یہ زندگی تباہ کردیتا ہے
۔