November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-09-14_124856

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *16 ستمبر 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) عمران خان کا اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے صاف انکار

🚨 (2) این سی سی آئی اے کی جیل میں تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے

🚨 (3) اگر بتایا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا: عمران خان کا این سی سی آئی اے کو جواب

🚨 (4) پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں اس را_ئیل مخالف اتحاد کیلئے مسلم امہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام

🚨 (5) پاکستان جوہری طاقت، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے: اسحاق ڈار

🚨 (6) ’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ملاقات میں اظہارِ یکجہتی

🚨 (7) پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور

🚨 (8) امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمان

🚨 (9) پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی

🚨 (10) تاحیات سیکیورٹی ریٹائرڈ ججز کیلئے ہے انکی بیواؤں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ

🚨 (11) جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایر_ان جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار

🚨 (12) ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور

🚨 (13) ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائینگے: ٹرمپ

🚨 (14) وزیراعظم سے ایر_انی صدر کی ملاقات، اس را_ئیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

🚨 (15) ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد

🚨 (16) پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں: علی امین گنڈا پور

🚨 (17) سیلاب سے تباہی کی ہولناک داستانیں، ہر طرف پانی ہی پانی، بحالی شروع نہ ہو سکی

🚨 (18) انسانی سمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بناکر 22 افراد کو سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دیا

🚨 (19) امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں

🚨 (20) 17 ارکان کے کمیٹیوں سے استعفے میرے پاس آگئے، آج جمع کراؤں گا: سینیٹر علی ظفر

🚨 (21) بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا: عطاء تارڑ

🚨 (22) گورنر پنجاب سے فیصل ایدھی کی ملاقات، سیلاب صورتحال پر گفتگو

🚨 (23) سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمیٰ بخاری

🚨 (24) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

🚨 (25) عہدہ سے ہٹانے کے فیصلہ کیخلاف چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

🚨 (26) پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط، صدر زرداری نے شنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی

🚨 (27) بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی

🚨 (28) یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلس_طین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

🚨 (29) جس کے ہاتھ میں موبائل ہے، اس کے پاس اس را_ئیل کا ایک ٹکڑا ہے؛ نیتن یاہو

🚨 (30) حکومت کا 2600 ارب کے قرضے قبل از وقت واپس اور سود میں 850 ارب کی بچت کا دعویٰ

🚨 (31) پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

🚨 (32) دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا

🚨 (33) وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے

🚨 (34) پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشت گردوں کے مؤقف کی تائید کی: بیرسٹر عقیل ملک

🚨 (35) بدترین سیلاب، بروقت انخلا سے 25لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا

🚨 (36) جناح ہاؤس حملہ کیس: محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

🚨 (37) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا

🚨 (38) لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بارشوں کے باوجود بلند نہ ہو سکی

🚨 (39) کراچی میں ایک اور دلخراش واقعہ، سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی زیـادتی کے بعد قتـل

🚨 (40) کراچی : شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر نالے میں چھلانگ لگانے والی ڈاکٹر مشعل کا تاحال پتہ نہ چل سکا

🚨 (41) منشیات کا استعمال : آئی سی سی نے نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر پر پابندی لگا دی

🚨 (42) وزیر اعلیٰ سندھ کا کچے کے علاقوں میں ڈکیتوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

🚨 (43) تربت میں نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح افراد 22کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار

🚨 (44) ذیابیطس کے 50 فیصد کے قریب مریضوں کو بیماری کا علم نہیں ہوتا، تحقیق

🚨 (45) پی ٹی آئی نے ہمیشہ کالعدم ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی کوشش کی: وزیرمملکت برائے قانون

🚨 (46) ملک میں سیلاب سے تباہی: ملالہ کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

🚨 (47) دبئی: بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویر کشی سے گریز

🚨 (48) ایشیاکپ : دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس منسوخ

🚨 (49) 20سال قبل 200 ٹرینیں چلتی تھیں، اب صرف 100 ٹرینیں چلتی ہیں: سیکرٹری ریلوے کا انکشاف

🚨 (50) 1916 میں غرق ہونیوالے ٹائی ٹینک کے ساتھی جہاز سے ایک صدی بعد پہلی بار اشیا نکال لی گئیں

🚨 (51) سکھر بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب، دیہات زیر آب، فصلیں ڈوب گئیں

🚨 (52) آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم

🚨 (53) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل

🚨 (54) اقوام متحدہ نے پہلی بار غ_ز_ہ پر اس را_ئیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دیدیا

🚨 (55) سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی

🚨 (56) ’میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے؟ وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب پھٹ پڑے

🚨 (57) سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

🚨 (58) سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ، فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے ہوگئی ہے

🚨 (59) خیبرپختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

🚨 (60) سیلابی پانی تیزی سے نیچے جارہا ہے، 48گھنٹوں میں دریا کا بہاؤ معمول پرآنےکی توقع ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

🚨 (61) امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی

🚨 (62) دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب