November 17, 2026

کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ — متاثرین کو گھروں تک رسائی ممکن بنانا پہلی ترجیح ہے..

IMG-20250916-WA0342

کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ — متاثرین کو گھروں تک رسائی ممکن بنانا پہلی ترجیح ہے..
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں اداروں و مخیر حضرات کا کردار قابلِ تحسین ہے، ڈی سی محمد نعیم سندھو.

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیلاب کی صورتحال اور انتظامیہ کی کارروائیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو گھروں تک رسائی دلانا اور انہیں راشن فراہم کرنا پہلی فرصت اور سب سے بڑی ترجیح ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کا معمول دوبارہ شروع کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی کے جوانوں کے ہمراہ تمام متاثرہ علاقوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ نقصانات اور ان کے حل سے متعلق حتمی رپورٹ مرتب کی جا ہے گی تاکہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے سیلاب کے دوران درپیش تمام مسائل پر بھی بات کی،اوتمتاثرہ افراد کی تعداد، ریسکیو کیے گئے افراد اور ریلیف آپریشن میں شریک اداروں کی کارکردگی کے مکمل اعداد و شمار میڈیا کے سامنے رکھے محمد نعیم سندھو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش کی گئی کہ ہر جگہ اور ہر متاثرہ فرد تک پہنچ کر اس کے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ انسان ہونے کے ناطے غلطی یا خطا ہو جانا بڑی بات نہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایسی لاپرواہی نہیں کی گئی جس پر ضمیر مطمئن نہ ہو ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور خصوصاً مخیر حضرات نے اس کڑے وقت میں متاثرین اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس پر وہ ان کے بے حد شکر گزار ہیں