November 17, 2026

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا

IMG-20250916-WA0335

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ علاقہ تھل میں تھل یونیورسٹی ، تھل موٹروے ، سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹریکچر کی بہتری سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں اور انشاءاللہ ان کی پایہء تکمیل کے لیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجاءے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے رنگپوربگھور میں معروف سماجی شخصیت رانا اسلام دین اور ان کی برادری کی طرف سے بگھور گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوءے کیا۔ کوآرڈینیٹرز بگھور گروپ انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک وقاص احمد بگھور سمیت دیگر متعدد نامور سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے رانا برادری کی شمولیت کا دلی خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر رانا اسلام دین نے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رانا تابش اسلام نے دوران تقریب سپاسنامہ پیش کیا۔ قبل ازیں جب تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کو گھوڑے پر سوار کرکے جلسہ گاہ لایا گیا تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ڈھول کی تاپ پر پرتپاک استقبال بھی کیاگیا۔