حاصل پور (راجہ نورالہی عاطف سے) عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور اور
حاصل پور (راجہ نورالہی عاطف سے) عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیر اہتمام دریاۓ ستلج سے متاثرہ علاقہ موضع نورپور میں امدادی و میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ مختلف مقامات کا وزٹ کر کے اور کیمپ پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انکی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔اس موقع پر عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور کے چیئرمین اورانٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈویزن بہاول پور کے صدر ڈاکٹر خضر حیات خان ایڈووکیٹ اور انفارمیشن سیکرٹری احسن بھٹی نے سیلاب متاثرہ لوگوں کے پاس جا کر ان سے گفتگو کرکے مزید ان کے مسائل بھی جانے۔کیمپ میں مریضوں کا مفت چیک اپ کے ساتھ میڈیسن بھی دی جاۓ گی ۔ امدادی کیمپ انتظامیہ کے مطابق مخیر حضرات و دیگر تنظیموں سے مل کر سیلاب متاثرین کو کھانا/راشن کا بندوبست بھی کیا جائے گا اور مال مویشی کے بارے کا انتظام بھی کر رہے ہیں ۔ کیمپ کے پہلے روز الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم ڈاکٹر عمران گواریہ کی قیادت میں پہنچی جنہوں نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔