روسی اثاثے ضبط کرنے والی ریاستوں کے پیچھا کریں گے، ماسکو کا یورپ کو انتباہ
روسی اثاثے ضبط کرنے والی ریاستوں کے پیچھا کریں گے، ماسکو کا یورپ کو انتباہ
ماسکو حکوم کی جانب سے یہ انتباہ ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا، جن کے مطابق یورپی یونین یوکرین کی مدد کے لیے منجمد روسی اثاثوں میں سے اربوں ڈالر استعمال کرنے کے خیال پر غور کر رہی ہے۔
2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روسی مرکزی بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کر دی تھی اور 300 سے 350 بلین ڈالر کے روسی اثاثوں کو منجمد کر دیا، جن میں سے زیادہ تر یورپی، امریکی اور برطانوی سرکاری بانڈز ہیں، جو ایک یورپی سکیورٹیز ڈپازٹری میں رکھے گئے تھے۔