لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) خدمت خلق کا عظیم جذبہ ،معروف سماجی و ادبی شخصیت ،ممبر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز محترمہ صفیہ خاتون نے اپنی سالگرہ کا دن سیلاب زدگان کے
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)
خدمت خلق کا عظیم جذبہ ،معروف سماجی و ادبی شخصیت ،ممبر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز محترمہ صفیہ خاتون نے اپنی سالگرہ کا دن سیلاب زدگان کے لیے زبیر ہاؤس میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہ کر گزارا۔
انہوں نے اپنی سالگرہ بطور خاص حاصل پور میں سیلاب زدگان کے لیے میڈیکل کیمپ کے لیے ادویات اور امدادی سامان کی پیکنگ کرتے ہوئے گزاری۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے مرکزی جنرل سیکریٹری طاہر درانی ،معروف شاعر و سوشل ایکٹوسٹ زبیر احمد ،چاندی بھائی اور دیگر نے چیئرمین زبیر احمد انصاری کی معیت میں دن رات لگا کر ادویات کی پیکنگ کی ۔محترمہ صفیہ خاتون نے کہا کہ میرے لیے یہ سالگرہ یادگار ہے کہ میں نےاپنی زندگی کا خاص دن دکھی انسانیت کے نام کیا ہے جس سے مجھے روحانی خوشی محسوس ہوئی ہے۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے تمام ممبران و عہدے داروں کی جانب سے محترمہ صفیہ خاتون کے اس جذبے کو سراہا گیا اور انہیں کشادہ رزق و لمبی عمر کی دعاؤں سے نوازا گیا۔