سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ حسن زاہد کے اہل خانہ ان کے پاس معافی مانگنے آئے تھے جس پر انہوں نے سابق منگیتر کو معاف کیا۔
سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ حسن زاہد کے اہل خانہ ان کے پاس معافی مانگنے آئے تھے جس پر انہوں نے سابق منگیتر کو معاف کیا۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مطابق حسن زاہد نے بھی تحریری طور پر ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت دی ہے، جس کے بعد انہوں نے انہیں معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹک ٹاکر نے ڈیجیٹل سائٹ سے گفتگو میں اس بات کو مسترد کیا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر حسن زاہد کو معاف کیا، سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی سبیل اللہ حسن زاہد کو معاف کیا، اب ان کی منگنی بھی نہیں رہی، انہیں سابق منگیتر سے کوئی خطرہ نہیں، وہ خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔