November 17, 2026

پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے

IMG-20250915-WA0234

پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ تھل کے عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محورومقصد ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کیا۔ معروف سماجی شخصیات نمبردار ملک اسد عباس بگھور، ملک محمد حیدر اعوان اور مداح خان بلوچ بھی اس موقع پر موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حلقہ میں بلاامتیاز عوامی فلاح و بہبود کی متعدد سکیموں پر کام جاری ہے۔انشاءاللہ علاقائ تعمیروترقی کا عمل تسلسل سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بہترین انفراسٹریچکر کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں جن پر بتدریج کام جاری ہے۔ قبل ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور سے استحکام پاکستان پارٹی ضلع خوشاب کے سئنیر بائب صدر لشکر علی خان کی قیادت میں علاقہ ٹاہلہ کھاٹواں سے تعلق رکھنے والے ایک عوامی وفد نے بھی ملاقات کی اور ان کو علاقائ مسائل سے آگاہ کیا۔