بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ قاسم علی شاہ کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ، بک ریک اور کتب کا افتتاح
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
قاسم علی شاہ کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ، بک ریک اور کتب کا افتتاح
بین الاقوامی شہرت یافتہ موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی (انسپکشن) نوید رؤف، اے آئی جی (سیکیورٹی اینڈ ڈسپلن) میاں محمد انصر اور چیئرمین قلم فاؤنڈیشن علامہ عبد الستار عاصم بھی موجود تھے۔ قاسم علی شاہ نے یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے دفتر آئی جی جیل خانہ جات اورڈسٹرکٹ جیل لاہورکی وارڈر لائن کے لیے فراہم کردہ بک ریکس اورقلم فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کردہ کتب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی لاہور ریجن محسن رفیق، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ظہیر ورک اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔قلم فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی گئی کتب ملازمین کو ہمہ وقت میسر ہوں گی، جس سے ان میں مطالعہ کتب کا شوق اجاگر ہوگا۔