November 17, 2026

میانوالی(اللہ نوازخان)شرائط پرپورااترنےوالےشہری حکومت پنجاب کی سکیم”اپنی چھت اپناگھر”سے فائدہ اٹھائیں۔آر۔پی۔ایم مدثرخان اور ایریا مینیجر کمال الدین

IMG-20250914-WA0115

میانوالی(اللہ نوازخان)شرائط پرپورااترنےوالےشہری حکومت پنجاب کی سکیم”اپنی چھت اپناگھر”سے فائدہ اٹھائیں۔آر۔پی۔ایم مدثرخان اور ایریا مینیجر کمال الدین صاحب کی ہدایات کےمطابق ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سےمستفیدہوسکیں۔تحصیل انچارج NRSPمحمد اقبال کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق NRSPکہ تحصیل عیسی خیل کے انچارج محمد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے”اپنی چھت اپنا گھر”نامی سکیم لانچ کی ہوئی ہے،جو کہ کم آمدنی والے افراد کے لیےایک نعمت سے کم نہیں۔اپنے گھر کا خواب ہر شہری دیکھتا ہے،لیکن مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے اپنا گھر تعمیر نہیں کر سکتا۔محمد اقبال کا کہناتھا کہ حکومت پنجاب این ار ایس پی کے ذریعےشہریوں کو قرض فراہم کر رہی ہے۔یہ رقم 15 لاکھ تک ہےاور بلا سود ہے۔محمد اقبال نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ 14280 روپے کی قریب رقم جمع کرانی ہوگی اور اس کا دورانیہ نو سال تک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شہری اگر شرائط پر پورا اترتا ہے تو آن لائن اپلائی کر کےقرض کی رقم حاصل کر کے اپنا گھر تعمیر کر سکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریجنل انچارج منیجر مدثر خان اور ایریا مینیجر کمال الدین صاحب کی ہدایات پر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سکیم سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شہری دس مرلے دیہاتی رقبہ اور پانچ مرلے شہری رقبہ کا مالک ہےوہ تو وہ درخواست دینے کا اہل ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ شہری بھی صبر وحوصلہ سے کام لیں تاکہ میرٹ کے مطابق ہر ایک کا کام ہو سکے۔شکایت کی صورت میں فوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی درخواست کی کہ عوام کو آگاہی دیں تاکہ عوام الناس بغیر پریشانی اورآسانی سے قرض حاصل کر سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ار ایس پی ایک بہترین NGO ہےاور اس کی بے شمار سکیمیں شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے چل رہی ہیں۔واضح رہےتحصیل عیسےخیل دفترکا تمام عملہ خوش خلقی سےسائلین کے مسائل حل کر رہا ہے۔دفتر میں بیٹھنے کے لیے جگہ بھی موجود ہے اور ٹھنڈا پانی بھی موجود ہوتا ہے۔یہ بھی دیکھا گیا کہ عملہ شہریوں کے سخت سوالات کے جوابات بھی خوش خلقی سے دے رہا ہوتا ہے۔