لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے لاہور میں مراکہ کے بعد اب حاصل پور، ملتان، جلال پور، علی پور میں میڈیکل کیمپس کا
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے لاہور میں مراکہ کے بعد اب حاصل پور، ملتان، جلال پور، علی پور میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد۔ یونین ذرائع کے مطابق مزید شہروں کے لیے بھی میڈیکل کیمپس کے لیے وافر مقدار میں ادویات سٹاک کرلی گئیں۔
چئیرمین زبیر احمد انصاری ملتان اور جلال پور میں حالیہ تباہی اور تشویش ناک صورتحال کے باعث میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے لیے ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے مراکہ میں صدر ثمینہ طاہر بٹ، حافظ زبیر احمد کی نگرانی میں کیمپ کا آغاز،
جبکہ بہاولپور ڈویژن میں صدر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر خضرت حیات اپنے ضلعی صدور کے ساتھ مل کر حاصل پور میڈیکل کیمپ کا آغاز کرچکے ہیں۔
ملتان، جلال پور، علی پور اور ملحقہ علاقوں میں زبیر احمد انصاری ادویات، ڈاکٹرز کے ساتھ پہنچ گئے ہیں جہاں جائزے کے بعد صورتحال واضح ہونے پر مزید ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل کیمپس کا جائزہ لے گی، جن ادویات کی زیادہ ضرورت ہوگی وہ فوری مہیا کی جائیں گی۔
پنجاب بھر میں سیلاب اور تباہی کے پیش نظر ہر ممکن مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔