سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا پریس کلب کا اجلاس صدر عبدالحنان چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابقہ کارروائی اور مالیاتی
سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا پریس کلب کا اجلاس صدر عبدالحنان چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابقہ کارروائی اور مالیاتی رپورٹ متفقہ طور پر منظور کی گئی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر سیر حاصل غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں مختلف نوعیت کے ضروری فیصلے بھی کئے گئے۔ فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے طارق قریشی، رانا محمد عارف اور جاوید گجر پر مشتمل مینٹیننس کمیٹی قائم کی گئی جو فوری طور پر کام کا آغاز کرے گی اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صدر، سیکرٹری اور مجلسِ عاملہ کے اراکین باہمی مشاورت کو مزید فعال بنائیں تاکہ کارکردگی بہتر اور مؤثر ہو۔ مزید برآں پریس کلب میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے شیخ محمد رضوان، شاہین فاروقی اور شہزاد شیرازی پر مشتمل ڈسپلن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں نئی ممبرشپ کے لیے موصول ہونے والی 53 درخواستوں کی فہرست بھی پیش کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہوگی اور اس کے بعد کوئی نئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ دوران اجلاس دیگر مختلف امور بھی نپٹائے گئے۔ ۔ایگزیکٹو باڈی نے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کرنے، بہبود فنڈ کو فعال بنانے،سپورٹس گالا اور تفریحی و تربیتی پروگراموں کے انعقاد کی منظوری دی۔معززممبران مجلس عاملہ نے صدر اور سیکرٹری کی حکمتِ عملی اور قیادت پر مکمل اعتماداوربھرپورتعاون کے عزم کا اظہار کیا۔صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پریس کلب ایک جمہوری ادارہ ہے جس کے دروازے ہر اہل صحافی کے لیے کھلے ہیں۔ صحافی کالونی کی تکمیل اور پنجاب حکومت کی گرانٹ کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اراکین کو ادارے کی مضبوطی اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے ٹیم ورک کے طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس میں عبدالحنان چوہدری، شیخ محمد رضوان، اسجد منیر، چوہدری امتیاز، محمد بلال، جاوید گجر، رانا محمد عارف، شاہین فاروقی، شہزاد شیرازی، مجاہد بخاری،سفیان وحید، رانا علی افضل حنیف، آصف شہزاد، طارق قریشی اور اشرف قریشی نے شرکت کی اور اپنے خیالات، تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔اجلاس کے اختتام پر دعا کے بعد ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔