November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر تھل ، آفیسر پاکستان ائیر فورس راجہ نوراحمد رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی پروقار

IMG-20250914-WA0051

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر تھل ، آفیسر پاکستان ائیر فورس راجہ نوراحمد رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی پروقار تقریب ان کے آبائ شہر نورپورتھل میں منعقد کی گئ۔ جس میں نمائندہ سماجی ،سیاسی ،تعلیمی، ادبی، تجارتی ، مذہبی ، کاروباری اور صحافتی شخصیات سمیت ان کی اپنی راجپوت برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ راجہ نور احمد نورپور تھل کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ریٹائرڈ صوبے دار راجہ اورنگزیب کے صاحبزادے ، ایکس پاک آرمی راجہ ذوالفقار علی ، راجہ محمد وقار ، ڈائریکٹر میڈیا انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب راجہ نور الہی عاطف ,، راجہ محمد کاظم اور معروف سماجی شخصیت راجہ محمد ناظم کے بھتیجے ہیں ۔ شرکاءے تقریب سینیئر آفیسر پنجاب پولیس راجہ محمد شہزاد اکرام ، سابق چیئرمین عشرو زکوۃ کمیٹی راجہ حاجی غلام شبیر ، سوشل ورکرز راجہ محمد رضوان ، راجہ محمد جاوید، راجہ ساجد حسین ،راجہ فرحت عباس ، راجہ محمد عرفان قاسم، راجہ محمد سہیل ، راجہ محمد ممتاز، راجہ محمد ہارون وقاص اسسٹنٹ ریونیو، راجہ افتخار حسین اور دیگر نے آفیسر پاکستان ائیر فورس راجہ نور احمد کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریٹائرڈ صوبے دار پاک آرمی راجہ اورنگزیب نے اپنے نور چشم راجہ نور احمد کی شادی خانہ آبادی کی شاندار تقریب میں شرکت کرنے والے جملہ شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی شرکت سے ہماری عزت افزائی ہوئی ہے اور آپ نے ہماری خوشی کی رونق کو دوبالا کیا ہے جس پر ہم آپ سب کے تہہ دل سے مشکور اور ممنون ہیں ۔