November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-09-10_191429

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *13 ستمبر 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے

🚨 (2) افغانستان کو واضح کر دیا خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلے: وزیراعظم

🚨 (3) خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہیـد

🚨 (4) دیر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، یرغمال بنائے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہیـد

🚨 (5) پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا، کچے کےکئی علاقے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرآب

🚨 (6) پنجاب میں تباہی کی داستانیں رقم کرتے ہوئے سیلاب کا سندھ کے بیراجوں پر دباؤ

🚨 (7) پنجاب: سیلاب کی تباہ کاریاں، 101 افراد جاں بحق، لاکھوں بے گھر

🚨 (8) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

🚨 (9) کراچی: سائبر کرائم مقدمے میں گرفتار ملزم پُراسرار طور پر جاں بحق

🚨 (10) سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، تفصیلی فیصلہ جاری

🚨 (11) ریاست ہر سال سیلاب میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی: فیلڈ مارشل

🚨 (12) سرکلر اس لیے جاری کیا کہ ضرورت سے زیادہ فورس کی تعیناتی نہ ہو، سپریم کورٹ کی مراسلے پر وضاحت

🚨 (13) کم وسائل میں 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، امت مسلمہ کو پاکستان کو فالو کرنا چاہیے: وزیر دفاع

🚨 (14) کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری

🚨 (15) پختونخوا حکومت افغان زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے: وزیراعلیٰ علی امین

🚨 (16) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہوگئی

🚨 (17) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

🚨 (18) ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل ہی رفو چکر ہوگئے

🚨 (19) ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے: صائم ایوب

🚨 (20) تھائی لینڈ: سیلاب سے پولٹری فارم میں پانی بھر گیا، 50 ہزار مرغیاں ہلاک

🚨 (21) کوٹ رادھا کشن: نجی اسکول کی چھت گرنے سے نرسری کے متعدد بچے زخمی

🚨 (22) ضروریات پوری نہ ہونے پر بھارتی فوجی پھٹ پڑے، احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کی دھمکی دیدی

🚨 (23) سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز

🚨 (24) ’ججوں کے میٹر چالو رہتے ہیں‘، خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑے

🚨 (25) نیپال میں سیاسی کشیدگی: پاکستان کے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے میچز خطرے میں پڑگئے

🚨 (26) فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

🚨 (27) امریکا نے چین کے 23 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں

🚨 (28) شیخوپورہ کی 3 ملوں پر چھاپے، گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد

🚨 (29) مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، گھروں کی بحالی کی یقین دہانی

🚨 (30) اس را_ئیل کی قطر میں کارروائی امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتی ہے: برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی مذمت

🚨 (31) پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری دونوں ملکوں کے گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے: صدر مملکت

🚨 (32) کراچی کے کیفے نے عالمی شہرت یافتہ کافی برانڈ کیخلاف ٹریڈ مارک مقدمہ جیت لیا

🚨 (33) سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلیے مردم و زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ

🚨 (34) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سچوان کا صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ

🚨 (35) ریٹائر ججز کی سکیورٹی بڑھانے کے مراسلے پر سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں وضاحت کردی

🚨 (36) دریائے چناب پر سپر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا

🚨 (37) پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے: صدر مملکت

🚨 (38) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آئندہ چند گھنٹوں میں قطر روانہ ہوں گے

🚨 (39) وزیراعظم کا ایک اور دورہِ قطر، 15 ستمبر کو ’عرب اسلامک سربراہی اجلاس‘ میں شرکت کریں گے

🚨 (40) چیف جسٹس کے سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی، گاڑیوں کی تعداد 8 سے گھٹا کر 2 کردی گئی

🚨 (41) عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے، چیف جسٹس

🚨 (42) کراچی: عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ گرگئی، صحافی بال بال بچ گئے

🚨 (43) عوام کی آواز کو دبا کر فسطائیت کا نظام قائم کیا گیا: سلمان اکرم راجہ

🚨 (44) آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد: چیف جسٹس پاکستان

🚨 (45) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026 کا اعلان

🚨 (46) اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اس را_ئیلی حملوں کی مذمت

🚨 (47) ججز یا وکلا کے بجائے سائل کا مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہئے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

🚨 (48) پشاور انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، ایک کالج کی تمام طالبات پریکٹیکل میں فیل

🚨 (49) کراچی: رات گئے فائرنگ اور پرتشدد واقعے میں 2 افراد جاں بحق

🚨 (50) نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ