لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) مراکہ، لاہور میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)
مراکہ، لاہور میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔
چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری اور صدر ثمینہ طاہر بٹ نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ محمد زوہیب رمضان بھٹی صدر انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز پنجاب کے مطابق صدر اور چیرمین کی طرف سے
متاثرین سے اظہار یکجتی کی گئ ہے اور انہیں ہر ممکن مدد کی یاد دہانی کرائ گئ ہے۔
مراکہ میں میڈیکل کیمپ کے بعد مختلف شہروں میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے میڈیکل کیمپس کے لیے ادویات بھجوائی جائیں گی۔
تاکہ ضلعی صدور بھی اپنے اپنے علاقوں میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے بینر تلے میڈیکل کیمپس لگائیں۔ موجودہ حالات میں بیماریوں کے پیش نظر تمام ادویات انٹرنیشنل یونین آف کی جانب سے مہیا کی جائیں گی