November 17, 2026

ٹھٹہ – رپورٹ: دعا نیوز بیوروچیف سندھ عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ آئی بی اے ٹیسٹ پاس ٹیچرز ورکنگ کمیٹی ضلع ٹھٹہ

IMG-20250913-WA0396

ٹھٹہ – رپورٹ: دعا نیوز بیوروچیف سندھ
عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ

آئی بی اے ٹیسٹ پاس ٹیچرز ورکنگ کمیٹی ضلع ٹھٹہ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس مکلی میں آرگنائزر بشیر احمد جوکھیو کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت آرگنائزر بشیر احمد جوکھیو نے کی، جس میں درج ذیل اساتذہ نے شرکت کی:
اعجاز علی شاہ، جاوید جاکھرو، معشوق علی رند، اسد اللہ ناہیو، حضور بخش جوکھیو، ضامن میمن، مبشر شاہ، خادم نبی جوکھیو، احمد رضا، صدام خاصخیلی اور نعمان ممبائی۔

اجلاس میں متفقہ رائے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

رہنماؤں نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے پرائمری اساتذہ کو ڈیوٹی پر آئے سات ماہ ہو چکے ہیں، لیکن اب تک ان کا ڈیٹا بیس مکمل نہیں ہو سکا ہے، جو کہ افسران کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے اساتذہ سات ماہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، لیکن متعلقہ افسران بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

رہنماؤں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ڈیٹا بیس کا کام مکمل نہ ہوا تو کراچی سے ٹھٹہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم پر عائد ہوگی۔

بشیر احمد جوکھیو
آرگنائزر، ضلع ٹھٹہ