بیو رو چیف میلسی وہاڑی روڈ قاتل روڈ بن گیا اڈا امین پور کے مقام پر کئی سالوں سے روڈ پر بڑا گڑھا بننے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں کئی افراد اس گڑھے میں حادثے کا شکار ہوئے اور زخمی ہوئے
بیو رو چیف میلسی وہاڑی روڈ قاتل روڈ بن گیا
اڈا امین پور کے مقام پر کئی سالوں سے روڈ پر بڑا گڑھا بننے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں کئی افراد اس گڑھے میں حادثے کا شکار ہوئے اور زخمی ہوئے
یہ تصویر حکومتی کارکردگی کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے جس میں ایک ٹریکٹر ٹرالہ اس گڑھے میں حادثے کا شکار ہوا ہے اور معجزاتی طور پر کوئی بھی جانی یا بڑا مالی نقصان نہ ہوا حکومتی عہدیداران، انتطامیہ اور سیاستدان اے سی والی بڑی بڑی گاڑیوں میں یہاں سے گزر جاتے ہیں اور کسی کو اس کی خبر نہیں ہوتی
یاد رہے یہ وہاڑی سے میلسی کو ملانے والی واحد شاہراہ ہے یہ ناصرف وہاڑی میلسی کو ملاتی ہے بلکہ بہاولپور ، لاہور اور کراچی کی ٹریفک بھی اسی روڈ سے گزرتی ہے جو جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کے بعد تباہی کے مناظر پیش کرتی ہیں اور ہر آدھے کلومیٹر بعد کئی فٹ گہرا گڑھا ہوتا ہے رات کے اوقات گڑھے نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات معمول ہیں اس طرح کے گڑھے وارداتوں کیلئے آسان راہ ہوتے ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے اور وہاڑی میلسی روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے