میری ایک ذاتی راۓ ہے کہ جس طرح مبینہ طور پر پلانگ کے ساتھ گھگھ بار کھوکھرا ۔ڈوگر ملنگ ۔بستی وریام ۔بستی اسلام۔گھمن ماڑی۔وغیرہ کوسانحہ مائی صفوراں کے سیلابی پانی سے تہس نہس کیا گیاجس
میری ایک ذاتی راۓ ہے کہ جس طرح مبینہ طور پر پلانگ کے ساتھ گھگھ بار کھوکھرا ۔ڈوگر ملنگ ۔بستی وریام ۔بستی اسلام۔گھمن ماڑی۔وغیرہ کوسانحہ مائی صفوراں کے سیلابی پانی سے تہس نہس کیا گیاجس کی وجہ سے اب وہاں پر آبادکاری بہت ہی مشکل کام ہے فصلیں مال مویشی گھر کاروبار قبرستان سب ۔کچھ ختم ہو چکا ہےاب تحصیل کبیر والا اور تحصیل شورکوٹ کی انتطامیہ اور فوٹو سیشنی سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ ان علاقوں میں صرف عارضی ٹھکانےبنانے کی اجازت دے اور اس تمام رقبہ کو دریاۓمائی صفوراں کا نام دے مائی صفوراں کے شگاف کو اب بے شک بند بھی نا کریں ایک تو پاکستانی تاریخ میں ایک اور دریا کا اضافہ ہو جاۓ گا اور دوسرا ایوانوں میں بیٹھے اپنےآپ کودنیاکے طاقتور ترین انسان سمجھنے والے سیاستدانوں کو دلی سکون بھی مل جاۓ
اور آخر میں میری تمام متاثرین سے ریکویسٹ ہے کہ سیلابی پانی کوک کی خالی بوتلوں میں بھر کر محفوظ کرلیں کچھ عرصہ کے بعد ایک مخصوص طبقہ آپ سے ووٹ لینے آۓ گا آپ کی ہر خوشی غمی میں شیک ہوگا تب آپ یہ سیلابی زعفرانی شربت انکو پیش کیجیے گا اس طرح کرنے سےشاید ان کی فرعونیت کچھ کم ہو جاۓ اور ان متاثرین کی اذیت کا اندازہ ہوجاۓ جو اپنے بال بچے مویشی لے کر بے یارو مدگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو سیدھے سادھے ہونے کے ساتھ ساتھ مہمان نوازاور پردہ دار بھی ہیں