November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-09-10_191429

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *11 ستمبر 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) اس را_ئیلی جارحیت کو فوری روکا جائے، امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم

🚨 (2) شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، اس را_ئیلی جارحیت کی مذمت، امن کیلئے اتحاد کا عزم

🚨 (3) وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اس را_ئیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

🚨 (4) پی ٹی آئی ارکان کے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے شروع

🚨 (5) پنجاب: سیلابی ریلے نے جلالپور پیروالا کو گھیر لیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء

🚨 (6) لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، چاہت فتح علی خان رونے لگ گئے

🚨 (7) کراچی؛ گلستان جوہر میں خونی واردات؛ گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

🚨 (8) کراچی: لیاری ندی سے سرجانی اور تین ہٹی کے مقام پر 3 گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد

🚨 (9) ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط

🚨 (10) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گرد ہلاک

🚨 (11) بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

🚨 (12) ’ڈکٹیٹر‘ کیوں کہا، کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کروں؟ جسٹس سرفراز کا ایمان مزاری سے مکالمہ

🚨 (13) گورنر خیبر پختونخوا کی حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سپلائی پر مبینہ پابندی کی مذمت

🚨 (14) راولپنڈی، بچوں سے زیادتی کے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا، جرمانہ بھی عائد

🚨 (15) گورکھ ہل اسٹیشن منصوبہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود تاحال نامکمل، بے ضابطگیوں کا انکشاف

🚨 (16) سیلاب اور بارشوں سے اموات کی تعداد 900 تک پہنچ گئی

🚨 (17) کراچی، متعدد بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل فونز سے ویڈیو بھی برآمد

🚨 (18) سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

🚨 (19) جلالپور پیر والا بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری

🚨 (20) عدالت نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

🚨 (21) ماتحت عدلیہ کے ججز کو جوڈیشل پالیسی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

🚨 (22) الیکشن کمیشن کا روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ

🚨 (23) پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں دن رات پیش پیش

🚨 (24) پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق

🚨 (25) عراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر ہیڈکوارٹرز میں ایئر چیف مارشل سے ملاقات

🚨 (26) جلالپور پیروالا میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچانے اور ریسکیو کا عمل جاری

🚨 (27) پنجاب سخت ترین آفت کا شکار، کسی سے مدد نہیں مانگی: عظمیٰ بخاری

🚨 (28) پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 5،400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی

🚨 (29) ایشیا کپ: ہانگ کانگ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف

🚨 (30) گورنر سندھ کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی نائب وزیر سے ملاقات، معاہدوں پر عمل درآمد پر زور

🚨 (31) ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبالر پاکستان کی نمائندگی کیلئے اہل قرار

🚨 (32) سعودیہ میں بعض پاکستانی بھیک مانگتے ہیں، گزشتہ سال سعودی ولی عہد نے بھی شکایت کی تھی: سردار یوسف

🚨 (33) بنگلادیش کی پاکستان کو امداد کی پیشکش، سیلاب میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

🚨 (34) عراقی ائیرفورس کا اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستانی پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ کی خواہش کا اظہار

🚨 (35) پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 879 پوائنٹس کم ہوکر 156141 پر بند ہوا

🚨 (36) پاکستان کا ہر قسم کی تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے بالواسطہ درآمدات کا انکشاف

🚨 (37) موسمیاتی تبدیلیوں سے لوگوں میں آنے والی ایک حیرت انگیز تبدیلی کا انکشاف

🚨 (38) جلالپور پیروالا میں درختوں کا سہارا لیکر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل

🚨 (39) حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے تک جا پہنچا

🚨 (40) وزیراعلیٰ سندھ کا شہر کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس، مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

🚨 (41) شاہراہ بھٹو کے تعمیراتی حصے میں پڑنے والے شگاف سے سریا چوری کیا جانے لگا

🚨 (42) 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور

🚨 (43) اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد

🚨 (44) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کا شیڈول طے پاگیا

🚨 (45) سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع

🚨 (46) پنجاب: سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

🚨 (47) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے

🚨 (48) سی ٹی ڈی سندھ کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب ریٹائر ہوگئے

🚨 (49) خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشت گردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے: دی ڈپلومیٹ

🚨 (50) عدالت نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

🚨 (51) ملکی بقا و ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے: مریم نواز