November 17, 2026

رنگپور بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کا منفرد اعزاز، ہونہار طالب علم محمد فضیل کی ڈویژنل لیول کے

IMG-20250911-WA0246

رنگپور بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کا منفرد اعزاز، ہونہار طالب علم محمد فضیل کی ڈویژنل لیول کے مقابلہء نعت خوانی میں پہلی پوزیشن ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے سکول ہذا کا خصوصی وزٹ کر کے محمد فضیل کو سرگودھا ڈویژن میں مقابلہء نعت خوانی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں خصوصی انعام سے نوازا ۔ ملک محمد امتیاز نسیم نے ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال ،جملہ ٹیچنگ سٹاف اور انچارج پروگرام بزم ادب ملک محمد خالد ندیم راہداری کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔