google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
26

ہارون آباد ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آٹا اور گندم کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فوڈ ڈپارٹمنٹ اور فوڈ مارکیٹنگ کے افسران سمیت فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے آٹے کی دستیابی اور گندم کے ذخائر کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر حال میں معیاری اور سستا آٹا فراہم کیا جانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آٹا اور گندم کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ عوام کو روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں