ملتان جلالپور پیروالا کے بپھرے پانیوں میں جب لوگ زندگی کی آخری امید لیے کشتیوں کی طرف لپکے تو وہاں بھی انسانیت کا سودا ہوتا دکھائی دیا
ملتان
جلالپور پیروالا کے بپھرے پانیوں میں جب لوگ زندگی کی آخری امید لیے کشتیوں کی طرف لپکے تو وہاں بھی انسانیت کا سودا ہوتا دکھائی دیا
کشتی والوں نے پانچ ہزار روپے فی کس کرایہ مانگا، جو دے سکا وہ بچ نکلا اور جو نہ دے سکا اسے بے رحم لہروں کے حوالے کر دیا گیا
یہ وہ لمحہ تھا جب موت سے بچنے کی قیمت نوٹوں میں لگائی گئی۔ مائیں بچوں کو گود میں اٹھائے التجا کرتی رہیں، بوڑھے سہارا ڈھونڈتے رہے مگر پیسے نہ ہونے پر سب کو دھتکار دیا گیا
پانی کے ساتھ ساتھ انسانیت بھی ڈوب گئی اور تاریخ نے ایک ایسا سیاہ باب رقم کر لیا جسے کبھی بھلایا نہ جا سکے گا
😭😭😭