اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام آباد کی صحافت کے سرمایہ ءافتخار، نامور سینیئر صحافی بلال ڈار چینل فائیو نیوز کے لیے بطور بیورو چیف اسلام آباد مقرر ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام آباد کی صحافت کے سرمایہ ءافتخار، نامور سینیئر صحافی بلال ڈار چینل فائیو نیوز کے لیے بطور بیورو چیف اسلام آباد مقرر ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ صدر نورپور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، سینیئر صحافیوں ایم نور دین، راجہ نور الہی عاطف، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حفیظ اللہ اعوان ، چوہدری طارق منہاس ، راو اسلم فراز، شہباز بٹ ، جی حسنین ،مدثر اقبال پاشاہ ،ملک حاجی شوکت حیات ، ملک غلام عباس اعوان ، مہر حنین ،ملک غلام جیلانی وڈھل اور دیگر نے ممتاز صحافی بلال ڈار کو چینل فائیو نیوز کا بطور بیورو چیف اسلام آباد مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ جناب بلال ڈار کا شمار ممتاز قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ آپ اپنی ہردلعزیز پروقار ،ملنسار، بردبار اور معاملہ فہم شخصیت کی وجہ سے عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ دریں اثناء بلال ڈار کا کہنا ہے کہ یہ میرے صحافتی سفر کا ایک نیا باب ہے اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔اپنے تمام دوستوں، ساتھیوں اور مہربانوں سے گزارش ہے کہ ہمیشہ کی طرح دعاؤں، محبت اور تعاون سے نوازتے رہیں۔بالخصوص خبروں، معلومات اور اہم اپ ڈیٹس کے سلسلے میں آپ کا تعاون میرے لئے بے حد قیمتی ہوگا۔آپ کی حوصلہ افزائی اور تعاون ہی میری اصل قوت ہے۔