لاڑکانہ ۔ بیورو چیف محمد قاسم بگھیو ڈوکری شہر بد دیانت کے باعث مست غلام نبی شاہ محلہ کے مکین عذاب زندگی گذارنے پر مجبور ۔ بارش کے پانی کا تالاب بن گیا
لاڑکانہ ۔ بیورو چیف محمد قاسم بگھیو
ڈوکری شہر بد دیانت کے باعث مست غلام نبی شاہ محلہ کے مکین عذاب زندگی گذارنے پر مجبور ۔ بارش کے پانی کا تالاب بن گیا
ڈوکری شہر کے پرانے علاقہ مست غلام نبی شاہ کے مکین شدید عذاب میں مبتلا ۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی بارش کے بعد پانی نے تالاب بننا شروع کر دیا ہے جس کے باعث گٹر اور سڑک ایک ہو گئی ہے اور مکینوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کی سڑکیں متصل ہونے کے بجائے تالاب کا منظر دیکھائی دینی لگی ۔ جہاں آئے روز اسکولی بچے، خواتین اور بزرگ پریشان رہتے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے۔ نہ سڑک بن رہی ہے اور نہ ہی نکاسی کا کوئی انتظام ہے، ہم دونوں حالتوں میں عذاب جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مست غلام نبی شاہ کے علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صدر پاکستان آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقہ کی سڑک کو جلد از جلد تعمیر کروایا جائے تاکہ ہم راحت کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر صفائی کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر نہ کی گئی تو سخت احتجاج کریں گے۔