ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)وائٹ گولڈ سے شہرت پانے والی تحصیل ہارون آباد میں امسال بھی ایک لاکھ 65ہزار ایکڑ پر کپاس کی بمپر کراپ اپنے جوبن پہ ہے۔کپاس کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں متحرک ہیں اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل زراعت پلانٹ
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)وائٹ گولڈ سے شہرت پانے والی تحصیل ہارون آباد میں امسال بھی ایک لاکھ 65ہزار ایکڑ پر کپاس کی بمپر کراپ اپنے جوبن پہ ہے۔کپاس کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں متحرک ہیں اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ بہاولنگر رضوان امجد و ٹیم کے ہمراہ ہارون آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے پنجاب پریس کلب کے چئیر مین علی بٹر کی سر براہی میں ملنے والے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع بہاولنگر میں سات لاکھ 25ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے اسی طرح اگر ہارون آباد تحصیل کی بات کی جائے تو یہاں پر بھی ایک لاکھ 65 ہزار رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔جبکہ پنجاب بھر میں 34لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے اگست اور ستمبر کے ماہ کپاس کی نگہداشت کے لئے بہت اہم ہیں ۔حالیہ بارشوں کے باعث ٹمپریچر کم ہونے سے کپاس کی فصل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔اور 21من فی ایکڑ پیدوار متوقع کی جا رہی ہے۔اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کا عملہ ہمہ وقت راہنمائی بھی دے رہا ہے۔اسی طرح وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات پر کاٹن سہولت سنڑ تمام تحصیلوں میں قائم ہیں جہاں پر پندرہ سے بیس فیصد ڈسکائونٹ کوالٹی پسٹی سائیڈ کاشتکاروں کودستیاب ہیں۔اور اس عمل کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔حالیہ بارشوں اور موسمیاتی تبد یلیوں کے بعد ہارون آباد سمیت پنجاب بھر میں کپاس کی فصل بہترین حالت میں موجود ہے۔ تاہم ڈی جی زراعت پلانٹ پروٹیکشن و پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی راہنمائی کے لئے محکمہ کی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں کہیں بھی کپاس پر بیماریوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ کی تجویز کردہ زرعی ادویات سپرے کر کے فصل کو بچایا جائے تاکہ بھر پور پیدوار حاصل کی جا سکے ۔