بہاولنگر۔۔۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے رات گئے بہاولنگر کے
بہاولنگر۔۔۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے رات گئے بہاولنگر کے مختلف فلڈ ریلیف کیمپوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انتظامیہ کی جانب سے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کے لیے گرم روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تندور لگوائے گئے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو تازہ اور معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین کو صاف پانی، ادویات اور دیگر ضروریاتِ زندگی بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
جانوروں کے لیے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں جن میں چارہ، ونڈا اور دیگر لوازمات شامل ہیں تاکہ مویشی بھی متاثر نہ ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ کیمپوں میں رہنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈی سی ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر نے دریائے ستلج کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور موجودہ سلابی صورتحال کے پیش نظر پانی کی سطح اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او کامران اصغر نے کیمپوں میں سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس ہر وقت چوکس ہے تاکہ متاثرین کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ دن رات متاثرین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔