November 17, 2026

*💥علیمہ خان کو ’’صحافی‘‘ کی جانب سے گالی دینے کا الزام، پی ٹی آئی کارکنان مشتعل، صحافیوں کی دھلائی*

Screenshot_2025-09-09_072517

*💥علیمہ خان کو ’’صحافی‘‘ کی جانب سے گالی دینے کا الزام، پی ٹی آئی کارکنان مشتعل، صحافیوں کی دھلائی*

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران بدمزگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ بھی کی۔

مبینہ طور پر صحافی کے گالی دینے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ کی۔

صحافیوں نے پی ٹی آئی کارکنان کے رویے کے خلاف علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کردیا۔

صحافیوں کی جانب سے بائیکاٹ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافی پر مزید تشدد کیا اور دیگر صحافیوں کو دھکے بھی دیے۔