بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کا فلڈ ریلیف
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کا فلڈ ریلیف کیمپ اٹاری کا دورہ، سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی محکمہ ہیلتھ کے ماہرین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی تشخیص کی اور انہیں وبائی امراض سے بچاؤ کے طبی مشورے دے اور ضروری ادویات بھی فراہم کیں، سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر فواد افتخار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی انہوں نے کہا کہ متاثرین کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے فلڈ کیمپس پر تمام ہیلتھ کیمپس مکمل طور پر آپریشنل ہیں اس کے علاوہ ماہرین ڈاکٹر کی ٹیمیں بھی باقاعدگی سے سیلاب متاثرہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپس کا وزٹ کر رہی ہیں۔