November 17, 2026

*سیالکوٹ بازار میں پیرا فورس کے اہلکار کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل* *چوہدری مجاہد حسین CCR*

IMG-20250908-WA0362

*سیالکوٹ بازار میں پیرا فورس کے اہلکار کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل*

*چوہدری مجاہد حسین CCR*

پنجاب حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے پیرا فورس بنائی جس نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات ختم کروائے جس پر احتجاج بھی دیکھنے میں آئے تاہم دعویٰ کیا جارہاہے کہ کچھ پیرا اہلکار مبینہ طور پر رشوت خوری میں بھی ملوث ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر صحرا نودر نامی پیج پر ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں دعویٰ کیا گیاہے کہ سیالکوٹ کے تحصیل بازار میں پیرا فورس کے اہلکاروں کی موجودگی میں تجاوزات قائم ہیں اور اہلکار مبینہ طور پر رشوت لے رہاہے ۔

عدالت عظمیٰ کے 4ججز کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، سپریم کورٹ رولز منظوری کے طریقہ کار پرتحفظات کااظہار
آزاد ذرائع سے فی الحال اس معاملے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، حکام کی جانب سے فی الحال اس کا نوٹس بھی نہیں لیا گیاہے ۔