November 17, 2026

*🌐مبینہ طورجنات کے ہاتھوں اغوا خاتون کےکیس میں دم کرنے والے پیر کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیا*

Screenshot_2025-09-08_031504

*🌐مبینہ طورجنات کے ہاتھوں اغوا خاتون کےکیس میں دم کرنے والے پیر کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیا*

لاہور :لاہور پولیس نے 6 سال قبل مبینہ طور جنات کے ہاتھوں اغوا ہونے والی خاتون کے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسپیشل پولیس ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خاتون فوزیہ کی ماں، ساس اور شوہر سمیت 5 افراد کے پولی گرافک ٹیسٹ کروالیے۔پولیس کے مطابق پانچوں افراد کے پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج بےنتیجہ رہے، مغویہ کی تلاش کے لیے 5 ہزار موبائل فون نمبروں کی جیو فینسنگ کی گئی جن میں سے 100 سے زائد شارٹ لسٹ کیےگئے۔

کراچی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
پولیس کے مطابق نادرا، سیف سٹیز، آئی جی جیل خانہ جات اور اداروں سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ فوزیہ کو اس کی والدہ حمیداں قصور میں دم کرانے لےکر جاتی تھی، قصور میں دم کرنے والے پیر عمر پاکستانی کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق والدہ کا ڈی این اے فارنزک سائنس ایجنسی میں کسی سے میچ نہیں ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فوزیہ 2019 میں غائب ہوئی تھی، سسرالیوں نے جنات پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا، فوزیہ کے اغوا کا مقدمہ 2019 میں ہی اس کی والدہ کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

گزشتہ دنوں خاتون کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب کو مغوی خاتون کی بازیابی کے لیے 18 ستمبر تک کی مہلت دی تھی۔