November 17, 2026

دریائے راوی کا سارا رخ شورکوٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے

Screenshot_2025-09-08_031504

دریائے راوی کا سارا رخ شورکوٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے
شورکوٹ سٹی اور باقی علاقوں بشمول دوراں پور موضع بھنگو تک خطرے میں ہیں
بہت سے علاقے تو دریائے راوی کی لپیٹ میں آ بھی چکے ہیں
بستی اسلام گھمن ماڑی
بستی وریام
ملنگ بخاری
کبیروالا کے علاقے
پل 14۔ پل 25
مکمل سیلاب کی لپیٹ میں ہیں
ان علاقوں کے لوگ بھی نقل مکانی کر کے شورکوٹ آرہے ہیں
اس سے آگے بستی محمد ککی نو اور اس سے آگے تمام علاقوں کو شدید خطرہ ہے اور پانی تین پلی والی نہر جو قاضیئاں والا کی طرف جاری ہے اس تک پہنچ سکتا ہے
راوی دریا کا پانی دوطرف سے پوری شدت و رفتار کے ساتھ شورکوٹ کی جانب بڑھ رہا ہے
ایک نکاسو کی طرف سے
دوسرا مائی صفوراں بند کی طرف سے جو تقریبا ایک کلو میٹر تک توڑ دیا گیا ہے
تحصیل شورکوٹ کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا
تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال کی انتظامیہ نے شورکوٹ کے ساتھ بہت بڑا بلنڈر کر دیا ہے
شورکوٹ کے تمام صحافی آواز بلند کریں۔
سوشل میڈیا ورکرز بھی آواز اٹھائیں۔ اور مائی صفوراں بند اور نکاسو بند کو فوری باندھے کا مطالبہ کریں۔
صاحب اقتدار پارٹی بھی اس پہ توجہ دے اور معاملہ اعلی سطح پہ لے جائے
ورنہ شورکوٹ کی عوام کو تاریخی نقصان اٹھانا پڑے گا
شاید میری باتوں سے کسی کو اختلاف بھی ہو مگر حالات یہی بتا رہے ہیں کہ جو پانی کی رفتار ہے نہ رکنے کا نام لے رہی ہے نہ کم ہونے کا
باقی اللہ پاک سے دعا گو ہیں ایسا کچھ بھی نہ ہو