(اوکاڑا جاوید راہی )دنیا میں آگہی کے لئے ایکسپو سیمینار کانفرنس ورکشاپ سمپوزیم ہوتے رہتے ہیں جس میں امپورٹرز ایکسپورٹرز سٹیک ہولڈرز ملتے ہیںہیں معیشت میں اضافہ ہوتا ہے حکومت پاکستان کے اہم ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دوسری انٹرنیشنل فوڈ ایگریکلچر ایکسپو کا تین روزہ اہتمام ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا جس
(اوکاڑا جاوید راہی )دنیا میں آگہی کے لئے ایکسپو سیمینار کانفرنس ورکشاپ سمپوزیم ہوتے رہتے ہیں جس میں امپورٹرز ایکسپورٹرز سٹیک ہولڈرز ملتے ہیںہیں معیشت میں اضافہ ہوتا ہے حکومت پاکستان کے اہم ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دوسری انٹرنیشنل فوڈ ایگریکلچر ایکسپو کا تین روزہ اہتمام ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا جس میں دنیا بھر سے زراعت کے شعبے سے وابستہ وفود تشریف لائے ایکسپو میں سٹال لگائے پوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی اوکاڑا پاکستان کا بھی اہم سٹال لگایا گیا۔ جس پر آنے والے وزٹر کو بیج آلو ،الو کی کاشت پراسیسنگ مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ پر شاندار آگہی دی گئی سوسائٹی کے نمائندوں اور سٹال پر موجود ایکسپورٹرز نے بتایا کہ وطن عزیز میں شاندار درامدی بیج کی آلو ورائٹی موجود ہیں فی الحال موزیکا ،سانتے اسٹریکس لیڈی روزیٹا برآمد ہوتا ہے ہم پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان کے اشتراک سے مزید اقسام کو برآمد کروائیں گے پوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان کو وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے وزٹ کیا سوسائٹی کی کاکردگی کو سراہا۔