شورکوٹ(بیوروچیف ڈسٹرکٹ جھنگ ملک مجاہد علی مجاہد سے) شورکوٹ کی مشہور و معروف مہمان نواز شخصیت ملک منظور احمد جوئیہ آئرن سٹور والے کے
شورکوٹ(بیوروچیف ڈسٹرکٹ جھنگ ملک مجاہد علی مجاہد سے) شورکوٹ کی مشہور و معروف مہمان نواز شخصیت ملک منظور احمد جوئیہ آئرن سٹور والے کے ڈیرہ پر 12 ربیع الاول جشن میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ایک عظیم الشان محفل کے سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پر نور محفل میں نعت خوانوں نے نعت خوانی کی برکتوں سے محفل کو خوب معطر کیا اور علماء کرام پروفیسر محمد اقبال حصاری اور مولانا مفتی اشرف سعیدی نے حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ کا مشن کے موضوع پر بیان کیا۔ جشن میلاد النبی ﷺ کی محفل میں میڈیا نمائنیدگان اور علاقے کے لوگوں نے کافی کثیر تعداد میں شرکت کی اور محفل کے آخر میں پروفیسر محمد اقبال حصاری نے پوری امت مسلمہ، سیلاب زدگان اور افواج پاکستان کے حق میں اجتماعی دعا کرائی اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔