*تنظیم الفجر پاکستان کے زیر اہتمام الفجر میڈیکل سینٹر شیخوپورہ میں جشن حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلادالنبی کی محفل کا اہتمام کیا گیا*
*تنظیم الفجر پاکستان کے زیر اہتمام الفجر میڈیکل سینٹر شیخوپورہ میں جشن حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلادالنبی کی محفل کا اہتمام کیا گیا*
*شاہد رسال نے کہا شفقت کے ساتھ تربیت کرنا کمزوری نہیں بلکہ یہ سنت ہے اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم گھروں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلیں*
شخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تقریب کی صدارت اکمل اویسی پیرزادہ چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان نے کی جبکہ مہمان خصوصی شاید رسال ٹیکنیکل ڈائریکٹر نگینہ ٹیکسٹائل ملز شیخوپورہ اور مہمان خاص میں چوہدری محمد اصغر ورک صدر سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان ضلع شیخوپورہ ڈاکٹر علی اکبر و فیصل جوئیہ تھے تلاوت قران پاک عمر ارشاد نے کی نعت خوانی کے بعد اکمل اویسی پیرزادہ نے کہا کہ اج ہمارے لیے سعادت ہے کہ ہم نے جشن عید میلاد النبی اہتمام کیا شاہد رسال نے کہا شفقت کے ساتھ تربیت کرنا کمزوری نہیں بلکہ یہ سنت ہے اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم گھروں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلیں اخر میں اکمل اویسی پیرزادہ نے دعا کروائی اس موقع پرکھانے کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا جس میں لا تعداد خواتین و حضرات شامل ہوئے خواتین کی محفل کا اہتمام زکیہ ارشاد انم فیصل اور ثنا اقبال نے کیا