November 17, 2026

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں سکھر.جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے 12 ربیع الاول کے عظیم الشان مرکزی جلوس کے موقع پر رینجرز،پولیس کے شانہ بشانہ سول ڈیفنس کے

Screenshot_2025-09-07_183246

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں
سکھر.جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے 12 ربیع الاول کے عظیم الشان مرکزی جلوس کے موقع پر رینجرز،پولیس کے شانہ بشانہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی اور ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی قیادت میں خدمات انجام دی۔اس موقع پر گروپ وارڈن محمد احمد شیخ،پوسٹ وارڈن حاجی ریاض کھوکھر،شیخ عدنان،رانا محمد طاہر،محمد ریحان،محمد رفیق چوھان,محمد یوسف،محمد یاسین قمر،شھاب حسین،محمود احمد و دیگر رضاکاروں نے خدمات انجام دیں۔اس موقع پر ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد نعمت عظمی ہے۔ آقا دوجہاں رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منائیں پورا سال امن و محبت،خیر و برکات حاصل کریں۔محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی درخشندہ تعلیمات پر عمل کر کہ دین و دنیا کی فلاح ،محبت و رواداری کے فروغ،امن و سلامتی کے تحفظ،احترام انسانیت اور حقوق العباد کی پاسداری کر سکتے ہیں۔