November 17, 2026

*مودی عظیم وزیراعظم ہیں، ہمیشہ مودی کا دوست رہوں گا، جو وہ اس وقت کر رہے ہیں صرف وہ پسند نہیں لیکن بھارت اور امریکا کا ایک خاص تعلق ہے۔

IMG-20250907-WA0048

*مودی عظیم وزیراعظم ہیں، ہمیشہ مودی کا دوست رہوں گا، جو وہ اس وقت کر رہے ہیں صرف وہ پسند نہیں لیکن بھارت اور امریکا کا ایک خاص تعلق ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی اچانک الٹی قلابازی*🤣😂

*مودی اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘: ٹرمپ کا یو ٹرن😂*

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور انڈیا کے درمیان تعلقات کو ’بہت خاص‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اور انڈین وزیر اعظم نریندر مودی ’ہمیشہ دوست رہیں گے‘ اور ’فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے بیان کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ’میں صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات کے بارے میں ان کے مثبت خیالات کی تعریف کرتا ہوں۔ انڈیا اور امریکہ کے درمیان انتہائی مثبت اور سمجھ بوجھ پر مبنی جامع اور عالمی سٹریٹجک شراکت داری ہے۔‘

سوشل میڈیا پر اس یوٹرن پر صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں تاہم کئی انڈین صارفین ٹرمپ اور مودی دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

جب انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے ٹرمپ کے تبصرے پر ردعمل کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’میرے پاس اس پر کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘

ٹرمپ کے علاوہ ان کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو نے بھی ایک بار پھر انڈیا کو نشانہ بنایا ہے۔

پیٹر نوارو کا کہنا ہے کہ انڈیا سچائی کو قبول نہیں کرتا اور معاملے کو موڑ دیتا ہے۔ اس بیان سے پہلے نوارو نے کہا تھا کہ انڈیا میں روسی تیل سے ’برہمن‘ مستفید ہو رہے ہیں۔

انڈین وزارت خارجہ نے پیٹر نوارو کے بیانات کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔

کیا انڈیا اور امریکہ تعلقات پہلے جیسے ہوں گے؟
ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اس وقت انڈیا کے ساتھ تعلقات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں؟

اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا: ’میں ہمیشہ مودی کا دوست رہوں گا، وہ ایک عظیم وزیر اعظم ہیں، میں ہمیشہ دوست رہوں گا لیکن وہ جو اس وقت کر رہے ہیں مجھے یہ پسند نہیں ہے۔ تاہم انڈیا اور امریکہ کے تعلقات بہت خاص ہیں، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ کبھی کبھی ایسے مواقع آتے رہتے ہیں۔‘

انڈیا کو چین کے ہاتھوں میں کھونے کا ذمہ دار آپ کسے سمجھتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے انھیں کھو دیا ہے۔ میں مایوس ہوں کہ انڈیا، روسی تیل خرید رہا ہے اور میں نے 50 فیصد ٹیرف لگا کر یہ بات انھیں بتائی ہے۔ لیکن میں مودی کے ساتھ اچھی طرح سے ملتا ہوں۔‘

انڈیا اور دیگر ممالک کے ساتھ جاری تجارتی معاہدے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا: ’مذاکرات بہت اچھے طریقے سے ہو رہے ہیں۔ دوسرے ممالک بھی اچھا کر رہے ہیں۔ ہم سب کے ساتھ اچھا کر رہے ہیں۔‘

پیٹر نوارو اور ہاورڈ لُٹنِک کی انڈیا پر تنقید
جمعہ کی رات دیر گئے پیٹر نوارو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انڈیا کے بارے میں ایک پوسٹ کی۔

انھوں نے لکھا: ’انڈیا کی زیادہ ٹیرف کی شرح امریکی ملازمتوں کو متاثر کرتی ہے۔ انڈیا صرف منافع کمانے کے لیے روس سے تیل خریدتا ہے اور یہ پیسہ روس کی جنگی مشین میں جاتا ہے۔ اس میں یوکرین میں اور روسی لوگ مارے جا رہے ہیں۔ امریکی ٹیکس دہندگان کو زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ انڈیا سچائی کو نہیں مانتا اور صرف کہانی گھماتا ہے۔‘

پیٹر نوارو، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے قابل اعتماد مشیروں میں سے ایک ہیں، گذشتہ کچھ عرصے سے انڈیا اور مودی کے بارے میں بیانات دیتے ہوئے جارحانہ موقف اپنا رہے ہیں۔

اس سے قبل نوارو نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کو ’مودی کی جنگ‘ قرار دیا تھا۔

*قرآن مجید کا فیصلہ ہے کہ کفار کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے*