سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زہدی )این آئی آر سی سکھر بینچ کے معزز جج سید نورالحسنین
سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زہدی )این آئی آر سی سکھر بینچ کے معزز جج سید نورالحسنین کی عدالت نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کو جوائننگ اور تنخواہیں نہ دینے پر ملازمین کی طرف سے دائر کنڈیم آف کورٹ کی چار مختلف درخواستوں جن میں فریقین نے استدعا کی تھی کہ معزز عدالت کا اسٹے آرڈر ہونے کے باوجود زونل منیجرز اور ریجنل منیجرز نے انہیں غیر قانونی ملازمت سے جبری طور پر برطرف کیا اور عدالتی واضح حکم نامے ملازمت پر بحالی اور تنخواہیں دینے کے حکم نامے پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے وکیل انعام اللہ قاضی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ادارے کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور نکالے گئے ملازمین سمیت تمام ملازمین کو پیکیج دیا جا رہا ہے جس پر فریقین کے وکیل عبدالمجیب شیخ نے استدعا کی کہ عدالت نے میرے موکلین کو پہلے ہی بحالی اور تنخواہیں دینے کے آرڈر دے چکی ہے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لہذا ہماری استدعا ہے کہ 31 آگست تک جہاں دوسرے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی وہاں تک ان لوگوں کی بھی تنخواہیں ادا کی جائیں، جس ر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کنڈیم آف کورٹ پر سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری جنرل منیجر HR&A ریحان افضل جنرل منیجر لیگل مومنہ خیال زونل منیجرز سکھر طارق احمد وگن زونل منیجر کراچی فاروق احمد شیخ ریجنل منیجر رحیم یار خان غلام مجتبی چانڈیو ریجنل منیجر گھوٹکی لطف اللہ شیخ ریجنل منیجر سکھر محمد عمیر بندھانی ریجنل منیجر شکارپور ذولفقار میمن ریجنل منیجر لاڑکانہ و دادو نورنبی بگٹی ریجنل منیجر نواب شاہ و کراچی نارتھ جاوید حسین زرداری ریجنل منیجر میرپور خاص نظیر حسین زرداری ریجنل منیجر بدین سید جاوید حسین شاہ ریجنل منیجر حیدرآباد ریاض احمد پنھور ریجنل منیجر کراچی ساوتھ فاروق احمد وٹو کو 7 آکتوبر کو این آئی آر سی کورٹ سکھر بینچ جوابات کے ساتھ طلب کر لیا، دوسری جانب سماعت کے بعد آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے مرکزی رہنماعبدالقیوم برڑو نے اپنے وکیل عبدالمجیب شیخ کے ہمراہ کہا کہ ورکرز کے حقوق کے حاصلات تک جنگ جاری رہے گی ہمارا پہلا حدف ملازمین کو ادارہ ختم ہونے تک تنخواہوں کی ادائیگی ہے اس وقت کی مبیجمینٹ کے افسران نے قانون کی تمام حدیں کراس کر کے اسٹے آرڈر ہونے کے باوجود ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کو جبری طور پر ملازمت سے نکالا پھر معزز عدالت نے انہیں بحال کر کے جوائننگ اور تنخواہیں دینے کے آرڈر کئے جن پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا اسلئے ان افسران پر کنڈیم آف کورٹ دائر کی گئی ہے جو کہ معزز عدالت نے ہماری استدعا منظور کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر بھروسا ہے کہ وہ ہمارے جائز حقوق دلوائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ان ملازمین کو ریگولر کروانا ہے کیونکہ انہیں ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ پر ملازمت کرتے ہوئے عرصہ دراز ہو چکا ہے این آئی آر سی کے معزز عدالت کے فیصلے کہ تحت 23 ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر ہوئے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کو جلد از جلد ریگولر کیا جاِئے تاکہ حکومت کی جانب سے دئے گئے پیکیج میں انہیں ریگولر کے طور پر پیکیج ملے انہوں کے صدر پاکستان۔ وزیر اعظم پاکستان۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور خاص کر کے این آئی آر سی کے چیف جسٹس جناب شوکت عزیز صدہقی سے اپیل کی کہ انہیں جلد انصاف فراہم کیا جائے۔