November 17, 2026

اوسی/ اوکاڑہ جاوید راہی بیورو چیف 12 ربیع الاول کی مناسبت سے شہر بھر میں ریلیاں جلوس نکالے جا رہے ہیں ہر طرف یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدائیں گونج رہی ہیں سوہنا آیا سج گئے گلیاں بازار

IMG-20250906-WA0234

اوسی/ اوکاڑہ جاوید راہی بیورو چیف

12 ربیع الاول کی مناسبت سے شہر بھر میں ریلیاں جلوس نکالے جا رہے ہیں ہر طرف یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدائیں گونج رہی ہیں سوہنا آیا سج گئے گلیاں بازار
رینالہ خورد کا مرکزی جلوس مختلف مذہبی ، سماجی ، کاروباری ، وکلا ، ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی کی جانب سے شوکت آباد موٹرز سے برامد ہو رہا ہے ۔ ایک جلوس چوک انوار شہید کالونی سے شروع ہو کر کچہری چوک ، کلمہ چوک ، ویلکم روڈ ، صدر بازار پہنچا گا ۔ جہاں علماء کرام نے بیانات کیے پھر جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا صدر بازار مرکزی مسجد کے باہر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جہاں پر علماء کرام نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پر خصوصی خطابات فرمائیں گے ۔ شہر کے مختلف راستوں پر مختلف تنظیموں کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا شہر بھر میں ہر طرف یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدائیں گونج رہی ہیں سوہنا ایا تے سج گئے نے گلیاں بازار کے نعروں سے گونج اٹھی ۔