November 17, 2026

روھڑی رپورٹ۔۔۔واجد علی عباسی۔ سکھر: ربیع الاول کی مناسبت سے سنی تحریک کی مشعل بردار ریلی

Screenshot_2025-09-05_065653

روھڑی رپورٹ۔۔۔واجد علی عباسی۔
سکھر: ربیع الاول کی مناسبت سے سنی تحریک کی مشعل بردار ریلی

سکھر میں بارہ ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر سنی تحریک کی جانب سے مرکزی رہنما محبوب سہتو کی قیادت میں ایک شاندار مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز جیئے شاہ چوک پرانہ سکھر سے ہوا جو شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی اپنے اختتام پر گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی۔

اس پرامن اور پرجوش ریلی میں ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد ، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ ایس ایس پی سکھر اظہر مغل و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں، علما کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شریک افراد نے عقیدت و احترام کے ساتھ نعت خوانی اور درود و سلام کی صدائیں بلند کیں، جبکہ فضا “یا رسول اللہ ﷺ” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

شرکا نے کہا کہ ماہِ ربیع الاول عالمِ اسلام کے لیے خوشی، اتحاد اور محبت کا پیغام ہے۔ اس موقع پر علمائے کرام نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ پر زور دیا۔

ریلی کے اختتام پر سنی تحریک کے رہنما محبوب سہتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے قول و فعل سے دینِ اسلام کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔