*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق گندم اور آٹا کی بین الصوبائی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق گندم اور آٹا کی بین الصوبائی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی زیرصدارت انجمن آڑھتیان ضلع ٹوبہ اور گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں گندم اور آٹا کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی صورت میں گندم اور آٹا کی سمگلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انجمن آڑھتیان اور گڈز ٹرانسپورٹ مالکان نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ گندم اور آٹا کی سمگلنگ کی اطلاع فوراً پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔