November 17, 2026

چین دنیا کے پہلے میگا واٹ سطح کے تیرتے ہوئے ونڈ مل ایئرشپ S1500 سسٹم کے آزمائشی پرواز کی

IMG-20250906-WA0025

چین دنیا کے پہلے میگا واٹ سطح کے تیرتے ہوئے ونڈ مل ایئرشپ S1500 سسٹم کے آزمائشی پرواز کی تیاری کر رہا ہے۔ ہیلیم سے چلنے والا یہ ایئرشپ 1500 میٹر کی بلندی پر پرواز کرتا ہے اور وہاں کی تیز اور مستقل ہواؤں سے 1 میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے، جو کہ ایک 328 فٹ بلند ٹربائن کے برابر ہے۔

اس میں 12 ہلکے پھلکے مائیکرو جنریٹرز نصب ہیں، جن کی مدد سے یہ جدید ایجاد موجودہ عالمی نظاموں کے مقابلے میں 30 گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ منصوبہ بیجنگ SAWES اور اعلیٰ تحقیقی اداروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور یہ دور دراز اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں صاف توانائی کی فراہمی کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے۔