*💥وزیراعظم سے فلسطینی صدر کے مشیر اور مسجد اقصیٰ کے امام کی ملاقات*
*💥وزیراعظم سے فلسطینی صدر کے مشیر اور مسجد اقصیٰ کے امام کی ملاقات*
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور محمود صدیقی الھباش اور مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین نے ملاقات کی۔
محمود صدیقی الھباش فلسطین کی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی ہیں، ملاقات میں پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے اپنا تہنیتی پیغام بھی دیا، وزیراعظم نے فلسطین کے لیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا، فلسطینیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور بہادری سے اسرائیلی جارحیت کاسامنا کر رہےہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پوری قوت سے آواز بلند کرتے رہیں گے، پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھےگا۔
فلسطینی صدرکے مشیر نے غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ان کے لیے تقویت کا باعث ہے، فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔