November 17, 2026

*پولیس تھانہ سٹی میلسی کی کارواٸیاں. * 6 سماج دشمن گرفتار۔*

IMG-20250904-WA0378

*پولیس تھانہ سٹی میلسی کی کارواٸیاں. *
6 سماج دشمن گرفتار۔*

میلسی (محمدمختارسولکی)ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایات پر پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق پہلی کاروائی میں تھانہ سٹی میلسی کی حدود سے بدنام زمانہ منشیات فروش طاہر مسعود ولد موج دین قوم راجپوت سکنہ ہری پورہ میلسی کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن اور ڈیجیٹل سکیل برآمد کرکے امتناع منشیات کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔جبکہ دوسری کاروائی میں محلہ ریاض آباد میں نسرین مائی کے بدنام زمانہ قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر 3 مرد اور 2 عورتوں کو رنگے ہاتھوں رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قحبہ خانہ سے گرفتار ملزمان میں رضا عباس ، محمد حماد ، علی اسد ، نسرین مائی اور ریحانہ بی بی شامل ہیں ۔کاروائیوں میں ڈی ایس پی میلسی سعید سیال کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی میلسی مجاہد بلوچ اور دیگر ٹیم نے حصہ لیا۔